Services

 

کیا 28 نومبر کو B1 ٹیسٹ ہوگا؟


 پولیس بی ون ٹیسٹ چونکہ ماہ مارچ 2021 کو شیڈیول کیا گیا تھا مگر کرونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے پولیس اے ون اور بی ون امتحانات منسوخ کئے گئے تھے۔ چونکہ کافی وقت گزرنے کے بعد آخرکار ایٹا ادارے اور محکمہ پولیس کے اعلی افسران نے ان امتحانات کو رواں سال 2021 میں منعقد کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے تناظر میں ایٹا نے اعلان جاری کیا ہے کہ مورخہ 2021-11-28 کو بی ون امتحان منعقد کیا جائے گا۔ چونکہ ایٹا ادارے کے طرف سے اچانک امتحان منعقد کرنا کا اعلان کرنے پر پولیس جوانوں میں بے چینی سی پیداہوچکے ہے۔ 

Announcement letter from ETEA department



Police A1 and B1 ETEA Exams 2021

 


 خوشخبری۔ 
موجودہ کرونا (کووڈ-19) جان لیوا وبا پاکستان میں پھیلنے کے روک تھام کی خاطر صوبائ حکومت خیبر پختونخواہ نے تمام تعلیمی ادارے، امتحانات وغیرہ پر پابندی لگائ تھی جس کے پیشِ نظر پولیس پروموشن کے بنیادی امتحانات اے۔ون اور بی۔ون جوکہ عام حالات میں باقاعدہ سے  سال میں ایک بار منعقد کی جاتی تھی بھی متاثر ہوئے تھے۔ چونکہ حالیہ وقت میں کرونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور تمام تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں  اسی طرح انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جا انصاری  نے ایٹا ٹیسٹنگ ادارے کو پولیس اے۔ون اور بی۔ون امتحانات منعقد کرنے کے احکامات جاری کی ہیں۔ جوکہ ایٹا ادارے نےآئندہ ماہ ستمبر میں منعقد کرنے کی یقین دھانی کی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ آئندہ ماہ ستمبر میں خیبر پختونخواہ پولیس پروموشن اے۔ون اور بی۔ون امتحانات منعقد کی جائنگے۔
 

Pakistan Police Ranks

Pakistan Police Ranks

1.    Constable 
2.    Head Constable
3.    Assistant Sub Inspector
4.    Sub Inspector
5.    Inspector
6.    Deputy Superintendent Police
7.    Superintendent Police
8.    Senior Superintendent Police

خیبر پختونخواہ پولیس لوئر،انٹرمیڈیٹ اور اپر کورس دورانیہ میں اضافہ


 پولیس ٹریننگ سکول ہنگو کے کمانڈنٹ فصیح الدین نے 27 اپریل کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کو ایک سفارشی مراسلہ ارسال کیا جس میں بیان کیا ہے کہ پولیس رولز1934ء میں لوئر، انٹرمیڈیٹ اور اپر کورس کا دورانیہ چھ ماہ ہے۔ 
چونکہ پولیس کورسز میں نئے قوانین، نئ تفتیشی سائنسی آلات اور نئے ہتھیاروں کے سکھلائ بھی شامل کی گئ ہیں اسی وجہ سے ان کورسوں کا دورانیہ چھ ماہ کے بجائے مزید بڑھانے کے ضرورت ہے مگر کورس کے دورانیے کو بڑھانے کے بجائے انہیں مزید کم کیا گیا۔
 اسے طرح یہ بھی واضح کیا ہے کہ  سال 2014 میں لوئر، انٹرمیڈیٹ اور اپر کورس کے دورانیہ چھ ماہ سے کم کرکے چار ماہ کیا گیا جبکہ کورس کے دوران ٹرینیز کورس کا آدھا دورانیہ ایمرجنسی ڈیوٹیوں یعنی الیکشن، پولیو، محرم وغیرہ میں گزارتے ہیں جس کے وجہ سے ٹرینیز کے کورسیں متاثر ہوتے ہیں۔  انہوں نے اس سے بھی آگاہ کیا کہ ٹرینیز کیلئے ٹریننگ سکولوں میں مفت کھانے، کتابیں، گیس بجلی وغیرہ کا بھی کوئ انتظام  موجود نہیں ہے