خوشخبری۔
موجودہ کرونا (کووڈ-19) جان لیوا وبا پاکستان میں پھیلنے کے روک تھام کی خاطر صوبائ حکومت خیبر پختونخواہ نے تمام تعلیمی ادارے، امتحانات وغیرہ پر پابندی لگائ تھی جس کے پیشِ نظر پولیس پروموشن کے بنیادی امتحانات اے۔ون اور بی۔ون جوکہ عام حالات میں باقاعدہ سے سال میں ایک بار منعقد کی جاتی تھی بھی متاثر ہوئے تھے۔ چونکہ حالیہ وقت میں کرونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور تمام تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں اسی طرح انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جا انصاری نے ایٹا ٹیسٹنگ ادارے کو پولیس اے۔ون اور بی۔ون امتحانات منعقد کرنے کے احکامات جاری کی ہیں۔ جوکہ ایٹا ادارے نےآئندہ ماہ ستمبر میں منعقد کرنے کی یقین دھانی کی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ آئندہ ماہ ستمبر میں خیبر پختونخواہ پولیس پروموشن اے۔ون اور بی۔ون امتحانات منعقد کی جائنگے۔
0 Comments:
Post a Comment