Filled Under:

خیبر پختونخواہ پولیس لوئر،انٹرمیڈیٹ اور اپر کورس دورانیہ میں اضافہ


 پولیس ٹریننگ سکول ہنگو کے کمانڈنٹ فصیح الدین نے 27 اپریل کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کو ایک سفارشی مراسلہ ارسال کیا جس میں بیان کیا ہے کہ پولیس رولز1934ء میں لوئر، انٹرمیڈیٹ اور اپر کورس کا دورانیہ چھ ماہ ہے۔ 
چونکہ پولیس کورسز میں نئے قوانین، نئ تفتیشی سائنسی آلات اور نئے ہتھیاروں کے سکھلائ بھی شامل کی گئ ہیں اسی وجہ سے ان کورسوں کا دورانیہ چھ ماہ کے بجائے مزید بڑھانے کے ضرورت ہے مگر کورس کے دورانیے کو بڑھانے کے بجائے انہیں مزید کم کیا گیا۔
 اسے طرح یہ بھی واضح کیا ہے کہ  سال 2014 میں لوئر، انٹرمیڈیٹ اور اپر کورس کے دورانیہ چھ ماہ سے کم کرکے چار ماہ کیا گیا جبکہ کورس کے دوران ٹرینیز کورس کا آدھا دورانیہ ایمرجنسی ڈیوٹیوں یعنی الیکشن، پولیو، محرم وغیرہ میں گزارتے ہیں جس کے وجہ سے ٹرینیز کے کورسیں متاثر ہوتے ہیں۔  انہوں نے اس سے بھی آگاہ کیا کہ ٹرینیز کیلئے ٹریننگ سکولوں میں مفت کھانے، کتابیں، گیس بجلی وغیرہ کا بھی کوئ انتظام  موجود نہیں ہے




0 Comments:

Post a Comment