انسداد دہشت گردی


  انسداد دہشت گردی نمبر27-1997
دفعہ 6۔ دہشت گردی  کی تعریف۔  
   ایکٹ ہذا میں ”دہشت گردی“سے مندرجہ ذیل عمل کا استعمال یا اس کی دھمکی مراد ہے جب کہ     
     (a)  وہ تحتی دفعہ دفعہ (2)   کی تعریف میں آتا ہو  
    (b)     استعمال یا دھمکی کا مقصد گورنمنٹ یا پبلک کے کسی جزو یا فرقہ پر دباؤ ڈالنا اور اسے خوف دلانا یا مرعوب کرنا ہو یا عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہو۔
    (c)  استعمال یا دھمکی کسی مذہبی، فرقہ ورانہ یا کسی نسلی نصب العین کو آگے بڑھانے کے لئے دی جائے۔
    (2)کوئی عمل تحتی دفعہ 1  کے معنوں میں آئے گا اگر۔
    (a)     اس میں کوئی ایسا کام شامل ہو جو موت وقوع میں لائے۔
    (b)   اس میں کسی شخص کیخلاف شدید تشدد شامل ہو 
    (c)    اس سے املاک کو شدید نقصان پہنچانا شامل ہو۔
    (d)  اس میں ایسا عمل جس سے موت واقع ہونے کا احتمال ہو۔
    (e)   تاوان کیلئے لے بھاگنا، یرغمال بنانا ہوائی جہاز اغوا کرنا شامل ہے۔
     (f)  وہ تشدد کو بھڑکانے اور اندرونی گڑبڑ پیدا کرنے کیلئے مذہبی،فرقہ ورانہ یا نسلی بنیادوں پر منافرت اور توہین پر اکسائے۔
    (g)   کھلبلی پھیلانے کیلئے سنگ باری یا خشت باری۔
    (h)  کھلبلی پھیلانے کیلئے اجتماعات، امام بارگاہوں، گرجاؤں یا مندروں اور تمام دیگر مقامات پر فائرنگ اور جبراََ اپنے ہاتھ میں لے لینا
    (i)  پبلک یا پبلک کے کسی جزو کی حفاظت کیلئے سخت خطرہ پیدا کرے اور اس کا مقصد عام لوگوں کو خوف زدہ کرنا اور اس طرح انہیں باہر آکر اپنی جائز تجارت اور روزمرہ کا کاروبار جاری رکھنے سے روکنا اور شہری زندگی میں انتشار پیدا کرنا ہو۔
دفعہ 7:   دہشت گردی کی افعال کی سزا۔ 
  جو کوئی شخص دفعہ 6کے تحت دہشت گردی کے کسی ایسے فعل کا مرتکب ہو جس کے باعث:
      (a)  کسی شخص کی موت واقع ہوجائے اسے اثبات جرم پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا دی جائی گی۔
     (b)  ایسا کام کرے جس سے موت واقع ہونے کا احتمال ہو یا زندگی کو خطرہ ہو لیکن موت یا ضرر وقوع میں نہ آئے تو اسے سزا ئے قید جس کی میعاد پانچ سال سے کم نہ ہو گی لیکن چودہ سال تک اور اسے جرمانے کی سزا بھی
 دی جائے گی۔
     (c)   کسی شخص کو شدید جسمانی نقصان یا ضرر پہنچاناے کی سزا سات سال سے کم نہ ہوگی اور جرمانہ کا بھی مستوجب ہوگا۔
     (d)   املاک کو شدید نقصان پہنچا یا جائے تو سزائے قید جس کی میعاد دس سال سے کم اور چودہ سال سے زیادہ نہیں ہوگی اور جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔
     (e)    زررستگاری (تاوان)  (Ransom)  کے لئے جرم لے بھاگنے یا یر غمال بنانے کا ارتکاب کیا گیا ہو اسے اثبات جرم پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا دی جائے گی اور وہ جائیداد کی ضبطی کا بھی مستوجب ہوگا۔
     (f)  فضائی قزاقی (Hijacking)   ہوائی جہاز اغوا کرنے کا سزا موت یا عمر قید او رجائداد کی ضبطی اور جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا
     (g)  دہشت گردی کا فعل جس کا ارتکاب کیا گیا ہو دفعہ (f) (2)  6  اور (g)  کے تحت آتا ہو تو اثبات جرم پر اسے ایسی قید کی سزا دی جائے گی جس کی میعاد چھ ماہ سے کم نہیں ہوگی اور تین سال سے زیادہ نہیں ہوگی اور سزائے جرمانہ بھی دی جائے گی۔
    (h)  دہشت گردی کا فعل جس کا ارتکاب کیا گیا ہو دفعہ 6کی تحتی دفعہ (2)  کی ضمن ہانے (h) تا (n)  کے تحت آتا ہو تو اثبات جرم پر اسے ایسی قید کی سزادی جائے گی جس کی میعاد ایک سال سے کم نہیں ہوگا اور دس سال سے زیادہ نہیں ہوگی اور جرمانے کی سزابھی۔
     (i)   دہشت گردی کا کوئی دیگر فعل جو مندرجہ بالا ضمن ہائے (a)   تا (h)     یا ایکٹ ہذ اکے دیگر حکم کے تحت نہ آتا ہو اثبات جرم پر سزائے قید چھ ماہ پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی یا اسے جرمانے کی سزایادونوں سزائیں دی جائیں گی۔

0 Comments:

Post a Comment