بھک سے اُڑجانے والے مادے

بھک سے اُڑجانے والے مادے۔ایکٹ نمبر 6۔آف 1908؁ء           
دفعہ  2:   بھگ سے اڑجانے والے مادے کی تعریف۔  
  اس ایکٹ میں اصطلاح ”بھک سے اُڑجانے والے مادہ“ میں وہ آلہ یا اوزار یا کوئی چیز جو مادہ مذکور کے اندر یا اس کے ساتھ کسی چیز کے اڑانے میں استعمال ہو یا جس کے استعمال کرنے کاارادہ ہو یا اڑانے کی لئے موزوں ہو یا اڑانے میں مدد دے۔نیز ایسے آلے مشین یا اوزار کے پرزے داخل ہیں۔
دفعہ  3:   ارتکابِ جرم کی سزا۔
     جو کوئی شخص نا جائز طور پر اور ازراہ عداوت کسی بھک سے اڑ جانے والے مادہ کے ذریعہ سے کوئی چیز اس طرح اُڑائے کہ جان خطرہ میں پڑنے کا یا جائداد کو نقصان عظیم پہنچنے کا احتمال ہو خواہ اس سے جان یا مال کا کچھ نقصان واقع ہو یا نہ عمر قید کی سزا ہوگی۔
دفعہ  4:   اقدام کی سزا۔
  جو کوئی بھک سے اُڑ جانے والے مادے کیذریعے کوئی چیز اُڑادی جائے جس سے جان خطرہ میں پڑجانے کا یا جائداد کو نقصان عظیم پہنچنے کا احتمال ہو۔ یا
       ب) کوئی بھک سے اُڑ جانے والا مادہ بنائے یا اپنے پاس رکھے اس نیت سے کے پاکستان میں کسی کو یا جائداد کو نقصان عظیم پہنچائے۔   تو اس کو عمر قید یا کسی کمتر میعاد کی قید کی سزا دی جائے گی جو سات سال سے کم نہیں ہوگی۔
دفعہ  5:   بنانے یا پاس رکھنے کی سزا۔  
   جو کوئی شخص بھک سے اُڑ جانے والا مادہ کسی جائز غرض کے بغیر بنائے یا اپنے پاس رکھے یا جان بوجھ کر اپنے پاس یا اپنے اختیار میں رکھے ایسے حالات میں جس سے معقول شبہ پیدا ہو کہ اس کا بنانا یا اپنے پاس یا اپنے اختیار میں رکھنا کسی جائز غرض کے لئے نہیں اس کو جب تک کہ وہ یہ ثابت نہ کرے کہ اس نے اس مادہ کو کسی جائز غرض کیلئے بنایا یا اپنے پاس رکھا تو اسے قید کی سزا ہوگی جس کی میعاد چودہ سال تک ہوسکتی ہے۔
دفعہ  7:   تجویز جرائم۔
 کوئی عدالت کسی جرم تحت ایکٹ ہذا کی تجویز میں مصروف نہ ہوگی صوبائی گورنمنٹ کی یا کسی ایسے افسر کی رضا مندی سے جسے اس بارہ میں صوبائی گورنمنٹ کی طرف سے حسبِ ضابطہ اختیار دیا گیا

0 Comments:

Post a Comment