ENGLISH
تعارف:۔
(آج کے دورمیں ہر شخص، اور پولیس
افسر کیلئے نہایت ضروری ہے کہ وہ تھوڑا بہت انگلش لکھتا،پڑتا، سمجھتا اور بول سکتا ہو۔ اگر آپ انگریزی زبان کی
لکھنے،پڑھنے اور بولنے کی ضرورت پڑے تو بنیادی
طور پر آپ کو ضروری ہے کہ انگلش گرامر (Tenses) پر آپ کو عبور حاصل
ہو۔لہٰذا ہم آپ کے رہنمائے کیلئے یہاں انگلش Tenses
کے
بارے میں بتائیں گے۔ اور آپ اس کو اچھے طرح سمجھ لیں تو آپ کیلئے انگلش میں کسی
بھی قسم کے جملے لکھنے،پڑھنے،بولنے اور سمجھنے میں بہت آسانی ہوگی)
TENSES
:Subject-1 کام کرنے والے کو انگلش میں Subject اور اُردو میں فاعل کہتے
ہیں۔
:Object-2 جس چیز پر کام کیا جارہا ہو اُس چیز کو انگلش میں Object
اور
اُردو میں مفعول کہتے ہیں۔
:Verb-3 جو کام ہورہا ہو اُس کام کو انگلش میں Verb
اور
اُردو میں فعل کہتے ہیں۔ مثلاََ اسلم خط
لکھتا ہے۔ Aslam writes a letter
اس جملے
میں اسلم Aslam فاعل Subject ہے اور Letter
مفعول
Object ہے اور لکھنا
Write فعل
Verb ہے۔
زمانے
بنیادی طور پر تین ہوتے ہیں۔
1۔ موجودہ (فعل حال)
Present مثلاََ: وہ خط لکھتا ہے۔ ۲۔
گزرا ہوا (فعل ماضی)
Past مثلاََ: وہ خط لکھتا تھا۔ ۳۔ آنے والا
(فعل مستقبل) Future مثلاََ: وہ خط
لکھے گا۔
Present
Indefinite Tense (Simple)
اُردو میں
نشانی: اس Tense میں اُردو کے جملوں کے آخر میں تاہے، تی ہے، تا ہوں، تے
ہیں، تے ہو، تی
ہیں وغیرہ آتا ہے۔
انگلش میں
ترجمہ کرنے کا طریقہ: اُردو سے انگلش میں
ترجمہ کرتے وقت سب سے پہلے Subject لگاتے ہیں پھر Verb
کی
پہلی فارم لگاتے ہیں۔
Subject+Ist
form of verb
نوٹ: اگر
ہمارا Subject (He,She, It) یا
(Singular Noun) ہو تو Verb
کے
ساتھ s یا es
کا
اضافہ کرتے ہیں۔
اور We,you,they, I یا Plural noun کے verb
کے
ساتھ s یا es
کا
اضافہ نہیں کیا جاتا۔
مثلاََ: میں خط لکھتا ہوں۔ I
write a letter
وہ خط لکھتا ہے۔ He writes a letter
وہ خط لکھتی ہے۔ She writes a letter
اسلم خط لکھتا ہے۔ Aslam
writes a letter
اسلم اور اکرم خط لکھتے ہیں۔ Aslam and Akram write a letter
Present
Indefinite Tense (NegativeI
Subject+do
not / does not+Ist form of verb
نوٹ:
He, She, It اور Singular Nounکے ساتھ does not
استعمال
ہوتا ہے۔ does استعمال ہونے کی صورت
میں Verb کے ساتھ s
یا es کا اضافہ نہیں کیا جاتا۔
اور we,you,they,I یا Plural noun کے ساتھ do not
کا
استعمال کیا جاتا ہے۔
مثلاََ: میں خط نہیں لکھتا ہوں۔ I do not write a letter
وہ خط نہیں لکھتا ہے۔ He does not write a letter
وہ خط نہیں لکھتی ہے۔ She does not write a letter
اسلم خط نہیں لکھتا ہے۔ Aslam does not write a letter
اسلم اور اکرم خط نہیں لکھتے ہیں۔Aslam and Akram do not
write a letter
Present
Indefinite Tense (Interrogative)
Do/Does+Subject+Ist
form of Verb+?
نوٹ:۔ He,She,It اور
Singular Name کے ساتھ جملے کے شروع میں
Does استعمال ہوتاہے۔
Does استعمال ہونے کی صورت میں Verb
کے
ساتھ s یا
es کا اضافہ نہیں کیا جاتا۔ اور we, you, they,I یا
Plural noun کے ساتھ do
جملے
کے شروع میں استعمال کیا جانا۔
مثلاََ:۔ کیا
میں خط لکھتا ہوں؟ Do I write a letter?
کیا وہ خط لکھتا ہے؟ Does
he writes a letter?
کیا وہ خط لکھتی ہے؟ Does she write a letter?
کیا اسلم اور اکرم خط لکھتے ہیں؟Do Aslam and Akram write a
letter?
Past
Indefinite Tense (Simple)
اُردو میں
نشانی:۔ اس Tense
میں
اُردو کے جملوں کے آخرمیں تاتھا، تی تھی، تی تھیں، تے تھے، الف، ی،ے وغیرہ آتا ہے۔
انگلش میں
ترجمہ کرنے کا طریقہ:۔ اُردو سے انگلش میں
ترجمہ کرتے وقت سب سے پہلے Subject لگاتے ہیں پھر
Verb کی دوسری فارم لگاتے ہیں۔
Subject+2nd
form of Verb
مثلاََ:۔ میں
خط لکھتا تھا۔ I wrote a letter
وہ خط لکھتا تھا۔ He wrote a letter
اسلم خط لکھتا تھا۔ Aslam wrote a letter
اسلم اور اکرم خط لکھتے تھے۔ Aslam and Akram wrote a letter
Past
Indefinite Tense (Negative)
Subject+did
not+ Ist form of verb
نوٹ:
Past Indefinite Tense میں ویسے تو دوسری فارم
استعمال ہوتی ہے مگرNagative اور Interrogativeمیں جب
did استعمال ہوتا ہے تو پھرVerb کی پہلے فارم استعمال ہوتی ہے۔ یادرکھیں پوری انگلش
گرامر میں دوسری فارم صرف اور صرف Past Indefinite Tense (Simple) میں استعمال ہوتی ہے۔ نفی
(Negative) جملے کے لئے Verb
کی
پہلی حالت سے پہلے did استعمال ہوتا ہے۔
مثلاََ: میں
خط نہیں لکھتا تھا۔ I did not write a letter
وہ خط نہیں لکھتا تھا۔ He did not write a letter
وہ خط نہیں لکھتی تھی۔ She did not write a letter
اسلم خط نہیں لکھتا تھا۔ Aslam did not write a letter
اسلم اور اکرم خط نہیں لکھتے تھے۔Aslam and Akram did not
write a letter.
Past
Indefinite Tense (Interrogative)
Did +
Subject+Ist form of verb+?
سوالیہ (Interrogative) جملے میں did کو
جملے کے شروع میں لکھتے ہیں۔
مثلاََ: کیا
میں خط لکھتا تھا؟ Did Iwrite a letter?
کیا وہ خط لکھتا تھا؟ Did He write a letter?
کیا وہ خط لکھتی تھی؟ Did She write a letter?
کیا اسلم خط لکھتا تھا؟ Did Aslam write a letter?
کیا اسلم اور اکرم خط لکھتے تھے؟Did Aslam and Akram write
a letter?
Future
Indefinite Tense (Simple)
اُردو میں
نشانی:۔ اس Tense میں اُردو کے جملوں کے
آخر میں گا، گی، گے وغیرہ آتا ہے۔
انگلش میں
ترجمہ کرنے کا طریقہ:۔ اُردو سے انگلش میں طریقہ:۔ اُردو سے انگلش میں ترجمہ کرتے
وقت سب سے پہلے Subject لگاتے ہیں پھر will
یا
shall لگا تے ہیں پھر Verb
کی
پہلی فارم لگاتے ہیں۔
Subject+will/shall+Ist
form of verb
نوٹ:۔
I آئی اور We کے ساتھ
Shall باقی سب کے ساتھwill استعمال ہوتا ہے۔
اور اگر بات زوردے کر کہنی ہو تو پھر will
اور shall
کا
استعمال الٹ کردیتے ہیں۔
مثلاََ: میں خط لکھوں گا۔ I shall write a letter
ہم خط لکھیں گے۔ We shall write a letter
وہ خط لکھے گا۔ He will write a letter
وہ خط لکھے گی۔ She will write a letter
اسلم خط لکھے گا۔ Aslam will write a lette
اسلم اور اکرم خط لکھیں گے۔Aslam and Akram will write
a letter
Future
Indefinite Tense (Negative)
Subject +will
not/shall not+Ist form of verb
مثلاََ:۔ میں
خط نہیں لکھوں گا۔ I shall not write a letter
ہم خط نہیں لکھیں گے۔ We shall not write a letter
وہ خط نہیں لکھے گا۔ He will not write a letter
وہ خط نہیں لکھے گی۔ She will not write a letter
اسلم خط نہیں لکھے گا۔ Aslam will not write a letter
اسلم اور اکرم خط نہیں لکھیں گے۔Aslam and Akram will not write a
letter
Futere
Indefinite Tense (Interrogative)
Shall/will+Subject+Ist
form of verb+?
مثلاََ:۔ کیا
میں خط لکھوں گا؟ Shall I write a letter?
کیا ہم خط لکھیں گے؟ Shall we write a letter?
کیا وہ خط لکھے گا؟ Will he write a letter?
کیا وہ خط لکھے گی؟ Will she write a letter?
کیا اسلم خط لکھے گا؟ Will Aslam write a letter?
کیا اسلم اور اکرم خط لکھیں گے؟Will Aslam and Akram write a
letter?
Present
Continuos Tense (Simple)
اُردو میں
نشانی: اس Tense
میں
اُردو کے جملوں کے آخر میں رہا ہے، رہاہوں، رہی ے، رہی ہوں، رہے ہیں، رہے ہو وغیرہ
آتا ہے۔
انگلش میں
ترجمہ کرنے کا طریقہ: اُردو سے انگلش میں
ترجمہ کرتے وقت سب سے پہلے Subject لگاتے ہیں پھر is/am/are
لگاتے
ہیں پھر Verb کی پہلی فارم لگاتے ہیں۔
پھر ing لگاتے ہیں۔
Subject
=is/am/are+ Ist form of verb + ing
نوٹ:
I کے ساتھ
am جمع کے ساتھ are
واحد کے
ساتھ isاستعمال
ہوتا ہے۔انگلش گرامر میں you کو ہمیشہ جمع کی صورت
میں ہی لیا جاتا ہے۔
مثلاََ: میں
خط لکھ رہا ہوں۔ I am writeing a letter
تم خط لکھ رہے ہو۔ You are writing a letter
وہ خط لکھ رہا ہے۔ He is writing a letter
اسلم خط لکھ رہا ہے۔ Aslam is writing a letter
اسلم اور اکرم خط لکھ
رہے ہیں۔Aslam
and Akram are writing a letter
Present
Continuous Tense (Negative)
Subject+is
not/ am not /are not+Ist form of verb+ing
مثلاََ:۔ میں خط نہیں لکھ رہا ہوں I am not writing a letter
تم خط نہیں لکھ رہے ہو۔ You are not writing a letter
وہ خط نہیں لکھ رہا ہے۔ He is not writing a letter
اسلم خط نہیں لکھ رہا ہے۔ Aslam is not writing a letter
اسلم اور اکرم خط نہیں لکھ رہے
ہیں۔ Aslam and Akram are not writing a
letter
Present Continuous Tense
(Interrogative)
is/am/are+Subject+Ist
form of verb +ing+?
مثلاََ:۔ کیا میں خط لکھ رہا ہوں؟ Am I writing a letter?
کیا تم خط لکھ رہے ہو؟ Are you writing a letter?
کیا وہ خط لکھ رہا ہے؟ Is he writing a letter?
کیا اسلم خط لکھ رہا ہے؟ Is Aslam writing a letter?
کیا اسلم اور اکرم
خط لکھ رہے ہیں؟Are
Aslam and Akram writing a letter?
ُPast Continuous Tense
(Simple)
اُردو میں
نشانی:۔ اس Tense
میں اُردو کے جملوں کے آخر میں رہا تھا، رہی تھی، رہی تھیں،رہے تے وغیرہ
آتاہے۔
انگلش میں
ترجمہ کرنے کا طریقہ:۔ اُردو سے انگلش میں
ترجمہ کرتے وقت سب سے پہلے Subjectلگاتے ہیں پھر was /were
لگاتے ہیں پھرVerb کی
پہلی فارم لگاتے ہیں۔ پھر ing
لگاتے ہیں۔
Subject+was/were+Ist
form of verb+ing
نوٹ:۔ واحد یعنیhe,she,it,I,singular noun کے
ساتھ was
استعمال ہوتاہے۔اور جمع یعنی they,we,you,plural Nouns کے
ساتھ were
لگاتے ہیں۔ انگلش گرامر میں you کو ہمیشہ جمع کی صورت میں ہی لیا جاتاہے۔
مثلاََ:۔ میں خط لکھ رہاتھا۔ I was writing a letter
تم خط لکھ رہے تھے۔ You were writing a letter
وہ خط لکھ رہا تھا۔ He was writing a letter
اسلم خط لکھ رہاتھا۔ Aslam was writing a letter
اسلم اور اکرم خط
لکھ رہے تھے۔Aslam
and Akram were writing a letter
Past
Continuous Tense (Negative)
Subject+was
not/were not+Ist form of verb+ing
مثلاََ:۔ میں خط نہیں لکھ رہا تھا۔ I was not writing a letter
تم خط نہیں لکھ رہے تھے You were not writing a letter
وہ خط نہیں لکھ رہاتھا۔ He was not writing a letter
اسلم خط نہیں لکھ رہا تھا۔ Aslam was not writing a letter
اسلم اور اکرم خط نہیں
لکھ رہے تھے۔Aslam
and Akram were not writing a letter
Past
Continuous Tense (Interrogative)
was.were+Subject+Ist
form of verb+ing+?
مثلاََ:۔ کیا میں خط لکھ رہا تھا؟ Was I writing a letter?
کیا تم خط لکھ رہے تھے؟ Were you writing a letter?
کیا وہ خط لکھ رہا تھاَ Was she writing a letter?
کیا اسلم خط لکھ رہا تھا؟ Was Aslam writing a letter?
کیا اسلم اور اکرم خط لکھ رہے
تھے؟ Were Aslam and Akram writing a
letter?
Future
Continuous Tense (Simple)
اُردو میں
نشانی:۔ اس Tense
میں اُردو کے جملوں کے آخر میں رہا ہوگا،رہا ہوں گا،رہی ہوگی،رہی ہوں
گی،رہے ہوں گے وغیرہ آتا ہے۔
انگلش میں
ترجمہ کرنے کا طریقہ:۔ اُردو سے انگلش میں
ترجمہ کرتے وقت سب سے پہلے Subject لگا
تے ہیں پھر will
be.shall be لگاتے ہیں پھر Verb کی
پہلی فارم لگاتے ہیں۔ پھر ing لگاتے ہیں۔
Subject+will
be/shall be+Ist form of verb+ing
نوٹ:۔ I اورwe کے ساتھ shall
استعمال ہوتاہے۔اور باقی سب کے ساتھ will
استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اگر بات زوردے کر کہنی ہو تو پھر will اور
shall کا
استعمال الٹ کردیتے ہیں۔
مثلاََ:۔ میں خط لکھ رہا ہوں گا۔ I shall be writing a letter
تم خط لکھ رہے ہوں گے۔ You will be writing a letter
وہ خط لکھ رہا ہوگا۔ He will be writing a letter
اسلم خط لکھ رہا ہوگا۔ Aslam will be writing a letter
اسلم اور اکرم خط لکھ رہے ہوں گے۔ Aslam and Akram will be writing a letter
Future
Continuous Tense (Negative)
Subject+will
not be/shall not be +Ist form of verb +ing
مثلاََ:۔ میں خط نہیں لکھ رہا ہوں گا I
shall not be writing a letter
تم خط نہیں لکھ رہے ہوں گے۔ You will not be writing a letter
وہ خط نہیں لکھ رہا ہوگا۔ He will not be writing a letter
اسلم خط نہیں لکھ رہا ہوگا۔ Aslam
will not be writing a letter
اسلم اور اکرم خط نہیں لکھ رہے
ہوں گے۔ Aslam and Akram will not be
writing a letter
Future
Continuous Tense (Interrogative)
will/shall+Subject+be
+Ist form of verb+ing
مثلاََ:۔ کیا میں خط لکھ رہا ہوں گا؟ Shall I be writing a letter?
کیا تم خط لکھ رہے ہوں گے؟ Will
you be writing a letter?
کیا وہ خط لکھ رہا ہوگا؟ Will he be writing a letter?
کیا اسلم خط لکھ رہا ہوگا؟ Will Aslam be writing a letter?
کیا اسلم اور اکرم خط لکھ رہے ہوں
گے؟ Will Aslam and Akram be writing a
letter?
Present
Perfect Tense (Simple)
اُردو میں
نشانی:۔ اس Tense
میں ا ُردو کے جملوں کے آخر میں چکا ہے، چکا ہوں، چکی ہے، چکے ہیں، یا ہے،
ی ہے، ے ہیں، ے ہے وغیرہ آتا ہے۔
انگلش میں
ترجمہ کرنے کا طریقہ:۔ اُردو سے انگلش میں
ترجمہ کرتے وقت سب سے پہلے Subject
لگاتے ہیں
پھر has /have لگاتے ہیں پھر Verb کی
تیسری فارم لگاتے ہیں۔
Subject+has/have+3rd
form of verb
اُردو میں
نشانی:۔ اس Tense میں اُردو کے جملوں کے آخر میں چکا ہے، چکا
ہوں،چکی ہے، چکے ہیں، یا ہے، ی ہے، ے ہیں،ے ہے وغیرہ آتا ہے۔
انگلش میں
ترجمہ کرنے کا طریقہ:۔ اُردو سے انگلش میں
ترجمہ کرتے وقت سب سے پہلے Subjectلگاتے ہیں پھر has/haveلگاتے ہیں پھر Verb کی تیسری فارم لگاتے ہیں۔
Subject+has/have+3rd
form of verb
نوٹ:۔ واحد یعنی he,she,it,singular noun کے
ساتھ has
اور جمع یعنی They,
we,you,I,plural nouns کے ساتھ have
استعمال ہوتاہے۔ I
اور you کے
ساتھ بھی have استعمال ہوتاہے۔
مثلاََ:۔ میں خط لکھ چکا ہوں۔ I have writen a letter
تم خط لکھ چکے ہو۔ You have written a letter
وہ خط لکھ چکا ہے۔ He has written a letter
اسلم خط لکھ چکا ہے۔ Aslam has written a letter
اسلم اور اکرم خط لکھ
چکے ہیں۔ Aslam and Akram have
written a letter
Present
Perfect Tense (Negative)
Subject+has
not/have not +3rd form of verb
مثلاََ:۔ میں خط لکھ چکا ہوں۔ I have not written a letter
تم خط لکھ نہیں چکے ہو۔ You have not written a letter
وہ خط نہیں لکھ چکا ہے۔ He has not written a letter
اسلمخط نہیں لکھ چکا ہے۔ Aslam has not written a letter
اسلم اور اکرم خط
نہیں لکھ چکے ہیں۔Aslam
and Akram have not written a letter
Present
Perfect Tense (Interrogative)
has
/have+Subject+3rd form of verb+?
مثلاََ:۔ کیا میں خط لکھ چکا ہوں؟ Have I written a letter?
کیا تم خط لکھ چکے ہو؟ Have you written a letter?
کیا وہ خط لکھ چکا ہے؟ Has he written a letter?
کیا اسلم خط لکھ چکا ہے؟ Has Aslam written a letter?
کیا اسلم اور
اکرم خط لکھ چکے ہیں؟ Have Aslam and Akram
written a letter?
Past Perfect
Tense (Simple)
اُردو می نشانی:۔ اس Tense میں اُردو کے جملوں کے آخر میں چکا تھا،چکی تھی،چکے
تھے،یا تھا، ی تھی،ے تے وغیرہ آتا ہے۔
انگلش میں ترجمہ
کرنے کا طریقہ:۔ اُردو سے انگلش میں ترجمہ
کرتے وقت سب سے پہلے Subject لگاتے
ہیں پھرhad لگاتے
ہیں پھر Verb کی
تیسری فارم لگاتے ہیں۔ یہ Tense انگریزی
کے مرکب جملوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثلاََ:۔ (ڈاکٹر کے آنے سے پہلے مریض مرچکا
تھا) ایسی صورت میں جو کام پہلے ہو اُس کا ترجمہ Past Perfect Tense کریں
گے اور ڈاکٹر بعد میں آیا اس حصے کا ترجمہ Past Indefinite Tense میں
کیا جاتاہے۔ اوپر والے جملے میں مریض پہلے مرااسلئے اس حصے کا ترجمہ میں Past Perfect Tense کریں
گے اور ڈاکٹر بعد میں آیا اس حصے کا ترجمہ Past Indefinite Tense میں
کریں گے۔ The
patient had died before the doctor came
Subject+had+3rd
form of verb
مثلاََ:۔ میں خط لکھ چکا تھا۔ I had written a letter
تم خط لکھ چکے تھے۔ You had written a letter
وہ خط لکھ چکا تھا۔ He had written a letter
اسلم خط لکھ چکا تھا Aslam had written a letter
اسلم اور اکرم خط لکھ چکے
تھے Aslam and Akram had written a
letter
اب کچھ مرکب
جملوں کی مثالیں:۔
جب میں سکول
پہنچا تو گھنٹی بج چکی تھی۔ The bell had rung when I
reached the school
ڈاکٹر کے آنے
سے پہلے مریض مرچکا تھا۔ The patient had died
before the doctor came
وہ کام ختم
کرنے سے پہلے باہر چلا گیا۔ He had gone out before
finished hes work
اس Tense میں
کچھ ایسے مرکب جملے بھی استعمال ہوتے ہیں جن میں صرف ایک ہی Tense استعمال
ہوتاہے۔
مثلاَ: اس نے شیر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ He
had never seen the lion before
میں نے پہلے ہی کام ختم کرلیا تھا۔ I had already finished my work
Past Perfect
Tense (Negative)
Subject+had
not+3rd form of verb
مثلاََ:۔ میں
خط لکھ نہیں چکا تھا۔ I had not written a letter
تم خط لکھ نہیں چکے تھے۔ You had not written a letter
وہ خط نہیں لکھ چکا تھا۔ He had not written a letter
اسلم خط نہیں لکھ چکا تھا۔ Aslam had not written a letter
Past Perfect
Tense (Interrogative)
انگلش جملے
میں پہلے Had, Subject, Verb +?
لگائیں گے۔
مثلا: کیا وہ خط لکھ چکا تھا؟ Had he wrote a letter?
Past perfect
Continuous Tense
زمانہ ماضی
میں کوئی کام کسی مقررہ وقت سے شروع ہو کر کچھ وقت تک جاری رہا ہو اور پھر ختم ہو گیا
ہے۔ اس Tense کے لئے
verb کی present participle wali
fam ieni یعنی ing فام
کے ساتھ helping ورب
had been کا استعمال
کرتے ہیں۔ اس Tense میں
بھی ہم since اور
for کا استعمال کریں گے۔
Simple
Sentences
Subject,helping
verb, verb اور object پر
مشتمل ہوتے ہیں۔ جیسے نیچے مثالوں سے ظاہر ہو رہا ہے۔
مثلاََ: He had been writing a letter
You had been writing a
letter
مشقی جملے
ہمارے گھر پہنچنے
سے پہلے ہی بارش شروع ہوچکی تھی It had started raining before we reached home.
میرے پہنچنے
سے پہلے گاڑی چھوٹ چکی تھی۔ The train had left before
I reached
کیا ڈاکٹر واپس
جا چکا تھا۔ Had the doctor returned?
ااستاد لڑکوں
کو نہیں پڑھا رہا ہے۔ The teacher is not
teaching the boys
موسلادھار بارش
ہورہی ہے۔ It
is raining cats and dog.
مالی چار بجے
سے پودو ں کو پانی دے رہا ہوگا۔ The gardener will have
been watering plants since 4 O,clock.
خالد غروب آفتاب
سے مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔ Khalid had been catching
fish since sun set.
کیا وہ تین
سال سے تمھارا مقدمہ لڑتا رہاتھا؟ Had he been pleading your case for
three years?
کیا وہ اپنا
فرض دیانتداری سے نہیں ادا کررہے ہیں؟ Are they not performing their duties honestly
دھوبی کپڑوں
کو استری نہیں کررہا تھا۔ Washerman was not ironing the clothes
کیا اسلم پھول
نہیں توڑرہا تھا؟ Was Aslam not plucking the
flowers?
میں صبح سے
انگریزی پڑھا رہا ہوں گا۔ I shall have been teaching English since morning.
ڈاکٹر ایک ہفتہ
سے مریض کا علاج کرہا ہے۔ The doctor has been treating the
patient for a week.
میں صبح سے
کتاب پڑھ رہا ہوں۔ I have been reading a book
since morning.
میں نے خط لکھ
لیا ہے۔ I have written a letter.
اُس نے سوال
حل کرلیا ہے۔ He
has solved the sum.
وہ کل ہی لاہور
سے واپس آیا ہے۔ He come from Lahore Yesterday
کیا تم نے ایک
نئی کتاب خریدی؟ Did
you buy a new book?
پولیس نے مجمع
کو منتشر کیا۔ Police
dispersed the mob.
تم نے اپنے
جوتے کیوں اتاردئے؟ Why did you take off your shoes?
وہ اپنا کام
ختم نہیں کرچکے تھے۔ They had not finished their work
0 Comments:
Post a Comment